مشہور طریقہ کسی آیت یا اسم کو سوا لاکھ مرتبہ 40 دنوں میں
پڑھنا ہے۔
پہلا طریقہ۔ آیت یا اسم
کے اعداد کو اپنے نام کے اعداد سے ملاکر روزانہ
40 دن تک پڑھے۔ مدت ایک بارعمل
دوسرا طریقہ ۔ آیت کے
الفاظ کو گن کر اتنے 100 مرتبہ روزانہ 40
دن تک پڑھے۔
تیسرا طریقہ۔ زکوۃ صغیر
اصغر۔ آیت کے اعداد کی چوتھائی کی نصف تعداد نکال کر اسکے مطابق روزانہ 40 دن تک
پڑھے۔ مدت 3ماہ۔
چوتھا طریقہ۔ زکوۃ صغیر۔ آیت کے اعداد کی چوتھائی تعداد نکال کر اسکے مطابق روزانہ
40 دن تک پڑھے۔ مدت 6ماہ-
پانچواں طریقہ۔ زکوۃ اصغر۔ آیت کے اعداد کی نصف تعداد نکال کر اسکے مطابق روزانہ 40
دن تک پڑھے۔ مدت 1سال۔
چھٹا طریقہ۔ زکوۃ صغیر۔ آیت کے حروف کےاعداد نکال کر انکی تعدادکیمطابق روزانہ 40
دن تک پڑھے۔ مدت 3 سال۔
ساتواں طریقہ۔ زکوۃ کبیر۔ آیت کے حروف کےاعداد نکال حروف کی تعداد سے ضرب دے کہ حاصل تعدادکیمطابق
روزانہ 40 دن تک پڑھے۔ مدت عمر بھر۔
آٹھواں طریقہ۔ زکوۃ اکبر۔
زکوۃ کبیر کی تعداد کو حروف کی تعداد سے ضرب دے کہ حاصل
تعدادکیمطابق روزانہ 40 دن تک پڑھے۔ مدت عمر بھر۔ فرشتوں کی بلمشافہ ملاقات۔
نواں طریقہ۔ زکوۃ کبائیر۔زکوۃاکبر کی تعداد
کو حروف کی تعداد سے ضرب دے کہ حاصل تعدادکیمطابق روزانہ 40 دن تک پڑھے۔ مدت عمر
بھر۔فرشتے باذن اللہ تمام احکامات کو بجا
لائیں گے۔
دسواں طریقہ۔ زکوۃ اکبر کبائیر۔ زکوۃکبائیر
کی تعداد کو حروف کی تعداد سے ضرب دے کہ حاصل تعدادکیمطابق روزانہ 40 دن
تک پڑھے۔ مدت عمر بھر۔ نگاہ مرد مؤمن سے بدل جاتی ہیں۔ تقدیریں۔
No comments:
Post a Comment